ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 55 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں پناہ گزین اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 132 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 847 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 544 تک پہنچ گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں