ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدارتی امیدوارکاملاہیرس گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئیں

واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے دورے کے دوران امریکی صدارتی امیدوار ملاہیرس کے قافلے کے قریب تیز رفتار گاڑی آگئی تھی۔

رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص نشے کی حالت میں تھا اور اس کی عمر 55 سال کی تھی ملزم اسی شہر کا رہائشی ہے، نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، کاملا ہیرس کو خدشہ ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نتائج سے قبل جیت کا دعوی کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں