ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر داخلہ کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آ باد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ  3افراد کے جاں بحق ہونے پر کافی دکھ ہوا ہے، دکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ ترکی میں ہونے والے دھماکے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور علاقہ نہیں،  ہم ترکیہ  کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ  مرنے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے، افسوسناک واقعہ کا سن کر بہت افسو س ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں