ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے میں نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ

سیئول:  جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول عمارت کے اندر توڑ پھوڑ کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے سفارت خانہ بند تھا، نامعلوم افراد نے سفارتخانے میں داخل ہوکر عمارت میں صرف توڑ پھوڑ کی ہے،اس  واقعے میں کسی بھی سفارتی عملے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے حوالے سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کردی ہے، جلد تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں