ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوٹری، خاتون سے مبینہ زیادتی، ایف آئی آر میں شوہر اور 2 بہنوئی نامزد

جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹری میں 22 سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ایس ایس پی کے مطابق خاتون نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے کچھ عرصہ بعد خاتون کے اپنے شوہر سے اختلافات پیداہوگئے تھے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ عدالت کے ذریعے جو ایف آئی آر کٹوائی گئی وہ بھی ڈیڑھ ماہ پرانی ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں متاثرہ خاتون کا شوہر اور اس کے 2 بہنوئی شامل ہیں۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں