ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبہ مبینہ زیادتی : سوشل میڈیا پرمہم چلانے والے 16 افراد گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر مصدقہ واقعے کی تفتیش میں پیش رفت سے متعلق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے بتایا کہ فیک نیوز پھیلانے والے 138 اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے ہیں‘ توڑ پھوڑ تشدد میں 40 طلبہ ملوث تھے جن کے خلاف کارروائی نہیں کروائی البتہ سوشل میڈیا پر جعلی مہم چلا کر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ کراچی سے کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی گئی جس کے سبب پنجاب کے مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں