ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، سربراہ ملی عوامی پارٹی

The Constitution of Pakistan

کوئٹہ: ملی عوامی پارٹی (ایم اے پی )کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا  ہے کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے، ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی ملی پارٹی نے کہاکہ  ملک میں انصاف کا معیار سب کے سامنے ہیں، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کیا جواز بنتا ہے؟ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے، قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ  اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائیگا، لیکن کچھ نہیں کیا جاتا، ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں