ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، فرار قیدی 5 روز بعد ڈی آئی خان سے گرفتار

ڈیرہ غازیخان (آن لائن)کراچی پولیس نے پنجاب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 روز قبل ملیر جیل سے فرار ہوئے قیدی کو ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ 5 روز قبل ملیر جیل کراچی سے سنگین جرم میں ملوث محمد جاوید قیدی فرار ہوگیا تھا۔ قیدی نے جیل کے باتھ روم میں لگی لوہے کی جالی کاٹی اور دیوار پر چڑھنے کے لیے ملزم نے ہاتھ سے بنی رسی کا استعمال کیا۔ جس کے بعد ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے 7 اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔ اس کے بعد کراچی کی شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی اور فرار قیدی کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ قیدی جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، جیل کی دیوار سے کودنے کے دوران قیدی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کراچی سے فرار ہونے کے بعد پنجاب پہنچ گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں