ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

لاہور (اسپورٹس ڈیسک):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم گرائونڈ میں طویل عرصے بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین ٹیم ورک اور کارکردگی سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ اس جیت سے یقینا ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سپنرزساجد خان اور نعمان علی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کو بے بس کردیا۔ گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرتی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں