ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں پروازوں کے بعد مندر کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں

 ممبئی: بھارتی پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد مندروں کو بھی دھمکیاں موصول ہونے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع اسکون مندر کو بم کی دھمکی موصول ہوئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھمکی ملنے کے بعد مندر کے آس پاس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس  کے مطابق تروپتی کے اسکون مندر کو 27 اکتوبر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد مندر کو بم سے اڑا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بم سے اڑانے کے پیغام نے قابل فہم طور پر شدید تشویش کو جنم دیا اور عقیدت مندوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔تھریٹ الرٹ ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر بم سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مندر پہنچیں۔

انہوں نے احاطے کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک اشیا مندر کے ارد گرد سے برآمد نہیں ہوئی۔مندر میں بم کی دھمکی کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں