ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بڑھتی فضائی آلودگی: پنجاب حکومت شہریوں کیلیے ہدایات جاری کردیں

 لاہور:پنجاب حکومت نے بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی ہدایات جاریں کیں ہیں،  جس میں ہر شہری کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر نے تمام محکموں کو ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

بڑھتی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہنگامی پلان پر عملدرآمد کرانے کے لیے  دھواں پھیلانے والوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے پر 318 افراد کو گرفتار کرکے  ایف آئی آرز درج کیں ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے بڑھتی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے خراب انجن اور سیاہ دھواں پھیلانے والی اڑھائی ہزار گاڑیاں بند اور 469 سے زائد فیکٹریاں سیل اوربھٹے مسمارکئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں