ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کسان کارڈ کھیلنا بند کریں: بیرسٹر سیف

   پشاور: مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کسان کارڈ کھیلنا بند کریں۔

ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کسانوں کو جواب دیں کہ ان کی گندم کیوں نہیں خریدی؟ کسانوں کو 300 ارب روپے کا ٹیکہ لگانے والوں کو اہم عہدوں پر کیوں بٹھایا ہے؟۔

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ غلط پالیسیوں کے باعث کسانوں کے پاس لاکھوں ٹن گندم ویسے ہی پڑی ہے، آپ کو کے پی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدی۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسانوں نے پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی عیاں کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کے پی حکومت پر تنقید کے بغیر پوری کیوں نہیں ہوتی؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں