ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی ایوانوں میں لابنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کی گئی کوششیں ابھی تک کامیاب نہ ہو سکیں۔ امریکی صدر کو خط لکھنے کے بعد اب اس معاملے پر امریکی ایوانوں میں لابنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر مدت پوری ہونے پر امریکی صدر چند قیدیوں کو معافی دے دیتے ہیں۔ اسی سلسلے میں حکومتِ پاکستان نے بھی خط لکھ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی، جس کے جواب میں امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کر دیا۔

امریکی جواب کے بعد پاکستان کی حکمت عملی میں تبدیلی کی گئی ہے، اور اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے امریکی ایوانوں میں لابنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حق میں موثر لابنگ کرے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں