ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمان مزاری اور انکے شوہر کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد :اے ٹی سی اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اورانکے شوہر ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی کا جسمانی ریمانڈ آج کالعدم قرار دیاتھا۔

گزشتہ دنوں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا سکیورٹی روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔

دونوں نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، ایمان مزاری کے شوہر نے اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کے علاوہ اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد دونوں بیرئیرز ہٹاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں