ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، خارجی دہشت گرد ہلاک

foreign terrorist killed

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک خارجی دہشتگردی جہنم واصل ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے، خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خوارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں