ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر معمولی احتجاج کو روکنے کے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے: رانا ثنا اللہ

can look at Pakistan with a bad eye

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا ہے تو اسے روکنے کیلئے ہمارے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ افراد تو خود بانی پی ٹی آئی بھی نہیں لاسکے تھے، وہ بھی کبھی 20-25 ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کرپائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نہ 9 من تیل ہوگا، نہ رادھا ناچے گی، پی ٹی آئی کے اس قسم کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔

مشیر وزیر اعظم نے بشری بی بی کی رہائی کے پیچھے ڈیل کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو پی ٹی آئی کے رابطے بھی نہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اگلے ایک ماہ میں رہا ہو رہے ہیں تو پی ٹی آئی کی یہ تحریک کس لیے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں