ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 94 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 94 افراد شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی افواج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 لبنانی شہید ہو گئے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 204 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 101640 تک پہنچ گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں