ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں صحافت کرنا مشکل ہو گیا ہے،پیربخش بھنگوار

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ پریس کلب کے صحافیوں بقا محمد بھنگوار اور سلیم میرانی کو شکارپور پولیس کی جانب سے اٹھانے کی کوشش کرنے والی ٹیم کے خلاف صحافیوں، سیاسی سماجی رہنماؤں نے پریس کلب کے صدر پیربخش بھنگوار، جنرل سیکرٹری راجا گوپی چند، شہری اتحاد کے صدر ڈاکٹر میہر چند، چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی حضوربخش مغل، ایس یو پی کے ضلعی صدر دلمراد ڈاھانی، سینئر صحافیوں لیاقت علی کھوسو مسعود عالم سومرو، علی حسن ملک، حفیظ ملک، احمد علی مغل، میر علی اکبر بھنگوار، دلبر بھنگوار، عبدالخالق چاچڑ، فخرالدین بلوچ، قدرت اللّٰہ میرانی، نذیر میرانی، ظہیر ملک، جئے سندھ محاذ کے رہنما کامریڈ عباس، ایس ٹی پی کے جیون خان سبزوئی، پی ٹی آئی کے عبدالعزیز سومرو ودیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحافت کرنا مشکل ہو گیا ہے شکارپور پولیس امن امان قائم کروانے کے بجائے خبریں لکھنے پر سابق صدر پریس کلب بقا محمد بھنگوار، نوجوان صحافی سلیم میرانی کو ڈاکوؤں کی طرح آفس میں سے اٹھانے آئی جس کو پانچ روز گزر گئے پر سندھ پولیس نے تاحال کچھ نہیں کیا ہے جو پولیس گردی ہوئی ہے اس کا فوری طوری نوٹس لیکر تھانیدار خلیل رند سمیت ان کی ٹیم پر مقدمہ درج کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں