ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  نواز شریف کو لندن سے واپس لانے والوں نے الیکشن چوری کیا، کیپٹن (ر) صفدر

مانسہرہ:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)محمد صفدر کا کہنا  ہے کہ  نواز شریف کو لندن سے واپس لانے والوں نے الیکشن چوری کیا ، عوام کی خدمت کا کوئی فائدہ نہیں، سیلوٹ کرنے سے سب ملتا ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صفدر  نے کہا کہ نواز شریف  مانسہرہ سے الیکشن ہارے نہیں بلکہ الیکشن چوری ہوا، سیلوٹ مارنے سے 47 نمبر کی پلیٹ بھی مل جاتی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ووٹ کو عزت ملنے تک ملک ٹھیک نہیں ہو گا، ووٹوں سے نہیں مخصوص جگہ سیلوٹ مارنے سے اسمبلی، سینیٹ اور پارٹی بھی ملتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں