ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ کیس ٹو: بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

راولپنڈی: حتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت وکلا صفائی نے بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر بشری بی بی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

وکلا صفائی نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے جبکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی مخالفت کی گئی۔

پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ بریت کی درخواستیں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو تاخیر کا شکار کرنے کی کوشش ہیں، عدالت فرد جرم عائد کرنے کیلئے تین، چار تاریخیں دے چکی مگر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی، عدالت توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کرے۔

وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کے حق میں کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے ۔

بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں