ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز تقریباً 2 دہائیوں بعد ایک ٹیم کا حصہ بنیں گے

پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کم و بیش 2 دہائیوں (20 برس) بعد ایک ٹیم کا حصہ بن کر کھیلیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز افروایشیا کپ میں ایک بار پھر ایک ہی ٹیم میں مل کر کھیلیں گے، جس کی وجہ یہ ہے کہ افریقا کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے طویل عرصے کے بعد افروایشیا کپ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں افروایشیا کپ صرف 2 بار ہی کھیلا گیا ہے۔ پہلی بار یہ 19 سال قبل یعنی 2005 میں کھیلا گیا تھا اور اس کے بعد 17 سال پہلے یعنی 2007 میں کھیلا جا چکا ہے۔ 19 برس پہلے ہونے والا پہلا ایڈیشن جنوبی افریقا میں ہوا تھا جب کہ 2007 میں کھیلا گیا دوسرا ایڈیشن بھارت میں منعقد ہوا تھا۔

افروایشیا کپ کا ایک تیسرا ایڈیشن 2009 میں کینیا میں شیڈول تھا، تاہم اس کا انعقاد نہیں کیا جا سکا۔

نیوز رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ بحال ہونے کی صورت میں ایشیائی الیون افریقی الیون کے خلاف کھیلے گی جس سے بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز  کو ایشیا الیون میں ایک ہی ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع دستیاب ہوگا۔

قبل ازیں انضمام الحق، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے مایہ ناز کرکٹرز ایشیا الیون کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں