ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 14 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں