ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے: اسد قیصر

the war, we will finish it

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ آپ نے شروع کی ہے، ختم ہم کریں گے۔

ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نیا قانون پاس کیا کہ بغیر وجہ، صرف شک کی بنیاد پر کسی کو 3 مہینے جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہوسکتی ہے، بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کیا یہ جمہوریت ہے؟

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ حکومت آپ کو ہضم نہیں کرنے دیں گے، جنگ آپ نے شروع کی ختم ہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں، اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں