ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو اچھے کی امید نہ رکھے: محسن نقوی

hope all teams will come

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو اچھے کی امید نہ رکھے۔

بھارتی میڈیا کے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کے دعوے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے بھارتی میڈیا پر پاکستان نہ آنے کی خبریں چل رہی ہیں، بھارتی بورڈ سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی، پی سی بی سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ کوئی خط لکھاگیا، کرکٹ کوسیاست سے الگ رکھاجائے، ہم نے ہمیشہ اچھارویہ دکھایا، ہرباراچھے کی توقع نہ کریں۔

چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پوری تیاریاں کر رہا ہے، بھارتی ٹیم سے متعلق معاملے پر حکومت فیصلہ کرے گی، بھارتی ٹیم سے متعلق فیصلہ پی سی بی نہیں کرے گا، ہر ملک کی خواہش ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو، سب چاہتے ہیں پاکستان جائیں اور ٹورنامنٹ کھیلیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تحریری طور پر رابطہ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈکی جانب سے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا گیا، ایسی کوئی صورتحال ہے تو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھا جائے،ہم نے ہمیشہ اچھا رویہ دکھایا،ہر بار اچھے کی توقع نہ کریں، پی سی بی چیمپئنزٹرافی کیلئے پوری تیاریاں کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں