ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کام کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کرنے نہیں دیتی: اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت کام کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کرنے نہیں دیتی۔

منڈی بہاءالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام میرا ہے، میرا تعلق سب سے اچھا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب، امریکا، چین، روس اور خلیجی ممالک سے اچھا تعلق ہے ،افراطِ زر کم ہو رہی ہے، زرِمبادلہ اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے بعد پیدا ہوئی مشکلات کم ہو رہی ہیں، حکومت آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں