ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ عمران خان کو جیل سے نکالیں گے؟ میتھو ملر کا قیاس آرائی سے گریز

واشنگٹن(آن لائن)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالیں گے؟صحافی کے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھوملر کا قیاس آرائی سے گریز،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں امریکی انتخابی نتائج کاجشن منایاجارہا ہے، لوگوں کا خیال ہے کہ ڈونلڈٹرمپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں گے؟اس کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملرنے کہا کہ میں کسی بھی طرح انتخابی نتائج سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اقتدارکی پرامن منتقلی ہماری جمہوریت کاایک لازمی عنصرہے۔ اقتدارکی پرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کیلیے ضروری ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ مختص کی گئی رقم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں