ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کیلئے میں ایک ہی کافی ہوں: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے میں ایک ہی کافی ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہمسایہ ممالک سے ہمارے خلاف دہشت گردی ہورہی ہے، ہمیں چاہیے دہشت گردی پر قابو پائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں 12 کالجز بند ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے، آج دیکھتے ہیں کتنے لوگ صوابی میں جاتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کے پی میں کبھی لا اینڈ آرڈر کی بات نہیں کی ،وائس چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات واپسی کے علاوہ بھی عشق کے امتحان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں