ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی قابض فوجیں بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں: اسحق ڈار

challenge

ریاض: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسرائیل کے فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے جرائم پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ریاض میں منعقدہ غیر معمولی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا جو خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوجیں بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔

وزیر خارجہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ کرے۔

نائب وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے او آئی سی اور عرب لیگ کی غیر متزلزل وابستگی کو سراہا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لیے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہا ہے، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔

اسحق ڈار نے کہا کہ اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا، اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں