ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوالہیار: حیسکو کو تباہ کر نے والا ایل ایم ٹو ایف آئی اے کے ریڈار پر آگیا

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) حیسکو ٹنڈوالہیار کو تباہ کر نے والا ایل ایم ٹو ایف آئی اے کے ریڈار پر آگیا، ایف آئی اے حید رآباد کی ٹیم نے حیسکو ٹنڈوالہیار میں تعینات ایل ایم ٹو مظہر حسین سہتو کو حیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچنے اور رشوت لینے پر گر فتار کر کے حیدرآباد میں مقد مہ درج کر لیا۔ ٹنڈوالہیار میں غیر قانونی چلنے والے بجلی کے کنڈا سٹم کی سر پر ستی کر نے کے الزام اور ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچنے پر ایف آئی اے کی ٹیم کے انسپکٹر محمد بخش نے ٹنڈوالہیار میں کارروائی کر تے ہوئے ایل ایم ٹو مظہر سہتو کو حیسکو کمپنی کو لاکھوں روپے نقصان پہنچنے کے الزام میں گر فتار کر کے شفیق احمد میمن ڈی جی ایچ آر ایڈ من کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں