ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئر پسٹل میں ایشیاء کی دوسری بہترین شوٹر قرار

Kishmala Talat is the second best shooter

ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن نے اپنی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی اولمپئن شوٹر کشمالہ طلعت کو 10 میٹر ایئر پسٹل میں ایشیاء کی دوسری بہترین شوٹر قرار دیا گیا ہے۔

خواتین کی 10 میٹر ائرپسٹل رینکنگ میں کشمالہ طلعت 1350 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کی ایشا سنگھ 1500 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

خواتین کی 25 میٹر پسٹل رینکنگ میں کشمالہ طلعت نے 29ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ مردوں کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے۔ 10 میٹر ایئر پسٹل میں گلفام جوزف ساتویں نمبر پر جبکہ 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ میں جی ایم بشیر پندرہویں نمبر پر ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کشمالہ طلعت نے اپنی رینکنگ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے باعثِ فخر ہے اور لوگوں کی سپورٹ سے میرا حوصلہ اور بڑھتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 2025 میں مزید بہتر کارکردگی کے عزم کے ساتھ میدان میں اتروں گی، میرا ہدف مزید ٹریننگ کے ذریعے نئی بلندیاں حاصل کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں