ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چیمپئن بن گیا

دبئی: کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چمپیئن بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف آغاز سے ہی سے اچھا کھیلی۔

بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کے فائنل میں پاکستان نے 1-12 سے متحدہ عرب امارات کوشکست دی۔

9 ممالک کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی، پاکستان کی فتح پر میدان میں شائقین نے جشن مناتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں