ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے: محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹی20 سیریز میں آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے۔

ڈرسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مجھے پوری اُمید ہے دنیا کی ٹیموں نے ہم سے سیکھا ہو گا، ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں کہ کیسے ٹیم کو بہتر کرسکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا سے جیت سے سیکھنے کا عمل شروع ہوا ہے،  ٹیم سے کوئی اُمید نہیں کر رہا تھا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ٹیم ہے متحد ہو کر کھیلی ہے، کسی بھی ملک جائیں کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخیں درج کریں گے، ہم سب ایک ہو کر ایک جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہدف بڑے ہونے چاہیے، چیمپئنز ٹرافی، ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے ٹائٹل جیتنے ہیں، 22 سال اور 23 سال سے نہ جیتنے ولی باتیں ختم کریں گے،خوشی میں کوئی ایسا کام نہ ہو جائے کہ ہمارا ستارا اثر انداز ہو ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں