ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: شاہین شاہ اور بابر اعظم کا پہلا نمبر

کراچی: 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستانی بیٹرز اور بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے بولرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد نمبر 1 پوزیشن پر آگئے ہیں، افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان کا دوسرا جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹرزکی رینکنگ میں بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار، بھارت کے روہت شرما کا دوسرا نمبر اور شبمن گل کا تیسرا نمبر شامل ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز میں کھیلے گئے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے حارث رؤف 14 درجے بہتری کے بعد 13 ویں پوزیشن پر آ گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں