ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔رپورٹ میں آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 7 ہزار روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہو گئے۔مزید بتایا گیا کہ 24 قیراط 10 گرام سونا 6 ہزار روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 85 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 584 روپے پر آ گئی ہے۔ادھر، چاندی کی قیمت میں بھی تنزلی کا رجحان نظر آیا، جس کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 50 روپے اور 42.86 روپے گر کر بالترتیب 3 ہزار 250 اور 2 ہزار 786 روپے پر آ گئی ہے۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 77 ڈالر تنزلی سے 2 ہزار 593 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں