ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمنی بلدیاتی الیکشن کے جعلی نتائج:جماعت اسلامی کل لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

the mercy of bandits

کراچی:ضمنی بلدیاتی الیکشن کے جعلی نتائج اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالے جانے کے  حوالے سے جماعت اسلامی کل اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے ماضی کی طرح اپنی انتخابی دہشت گردی جاری رکھی۔ ہم عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا  اور  جعلی نتائج کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کل جمعہ 15 نوبر کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کے ذریعے پری پول رگنگ سمیت الیکشن ڈے کی تفصیلات کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

امیر جماعت نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے عملے کی ملی بھگت سے ماضی کی طرح ایک بار پر دھاندلی اور نتائج میں جعل سازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین دھاندلی اور نتائج میں جعل سازی کے خلاف جماعت اسلامی بھر پور احتجاج اور قانونی جدوجہد کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں