ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری، سردی میں اضافہ

the weather turned colder

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی ٹین سیکٹر میں ژالہ باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔جبکہ محکمہ موسمیات نے رات کے اوقات میں ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، پشاور، خیبر، کوہاٹ، کرم میں بھی بادل برسنے کی امید ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں