ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تینوں بڑی سیاسی جماعتیں سیکولرنظام کی حامی ہیں: مولانا عبدالغفور حیدری

political parties support the secular system

مری: مرکزی رہنما جمعیت علما اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں سیکولر سسٹم کی حامی ہیں۔

ملکہ کوہسار میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ملک بدترین سیاسی صورتحال سے دوچار ہے، حکمرانوں کو عیاشی سے فرصت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں سیکولر سسٹم کی حامی ہیں، جے یو آئی نے چھبیسویں ترمیم میں اہم کردار ادا کیا، مولانا فضل الرحمان نے واضح موقف سے آئین پاکستان کو تحفظ دیا، جے یو آئی سیکولر نظام کے خلاف ایک معتبر آواز ہے۔

مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ احتجاج پی ٹی آئی کاحق ہے مگر پرامن ہونا چاہیے، فلسطین، لبنان، کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں، مگر او آئی سی سمیت تمام اسلامی تنظیمں بھی خاموش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں