ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد:ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئندہ حج کے لیے ملک کے  15 نامزد کیے گئے بینکوں میں حج درخواستوں کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کرانا لازمی قرار دیے گئے ہیں جب کہ بقیہ رقم قرعہ اندازی کے بعد جمع کرانی ہوگی۔

رواں برس حج پیکیج کے مطابق یکم سے 10 فروری کے درمیان حج کے واجبات کی بقیہ رقم ادا کرنا لازم ہوگا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کا کوٹا 89 ہزار 605 مختص ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔

رواں برس وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا جب کہ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔ اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب اور  ویکسین شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں