ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی قیادت کئی دھڑوں میں تقسیم ہے، فیصل واوڈا

Whether or not constitutional amendment will be passed

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہناہے کہ24 نومبر کا احتجاج تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں، بیرون ملک سے مداخلت دیکھنے کو مل رہی ہے، کوئی رہنما  پارٹی کے لیے مخلص نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ  عمران خان کو بچانے کے لیے پارٹی میں کوئی بھی نہیں بچا ہے، ہر کوئی اپنے لیے پیسہ بنانے میں لگا ہے، 24 نومبر کے احتجاج میں غریبوں کو مروانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی کی قیادت کئی دھڑوں میں تقسیم ہے، جس کی وجہ سے عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، احتجاج کے نام پر پی ٹی آئی ڈرامے بازی کررہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما پارٹی کو آگے بڑھانے کے بجائے مزید پیچھے کی طرف دھکیل رہی ہے۔

خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو 24 نومبر کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے بھرپور احتجاج کرنے کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں