ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

India's refusal to send blind cricket team

نئی دہلی : بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے دستبردار ہوگئی ہے جس کی تصدیق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نے کی جانب سے کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ہم 25 روز سے حکومتی اجازت کا انتظار کررہے تھے، بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے۔

بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے این او سی نہیں دیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو صرف وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا۔

چیئر مین بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارت نے ہمیں اب تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن ہمیں لکھ کر بھیجے، ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، بھارت کے بغیر ورلڈکپ کروائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں