ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی احتجاج میں شرکت نہ کرنے والے رہنماؤں کیلیے وارننگ

Imran Khan lashed out at the PTI leaders

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی  کے رہنماؤں کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت سے قاصر رہنے والے رہنما اور رکن اسمبلی پارٹی سے علیحدہ تصورہونگے۔

معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ 24 نومبر کا دن فیصلہ کن وقت ہے، اگر کوئی غیر حاضر رہا تو اس کے بعد سے اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،  غلام قومیں بہت جلد تباہ ہوجاتیں ہیں، عوام کو اپنی آزادی کے لیے اس دن نکلنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت مجھ سے خوفزدہ ہے، میرے بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد ہے، جس کی وجہ سےمیڈیا  ورکرز میرا پیغام پہنچانے سے قاصر ہیں، انٹرنیٹ کی سروس بھی آئے روز تعطل کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ملک کو رواں سال 550 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھاکہ  پی ٹی آئی ورکرز کی جبری گمشدگیوں، ان پر ہونے والے تشدد اور ظلم پر افسوس ہے، ایسے واقعات ہمارے سیکیورٹی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، مذاکرات کےمعاملے پر   ہمیشہ ملک کی خاطر بات چیت کے لیے تیار رہا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں