ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہلیہ سے طلاق کے بعد اے آر رحمان کا سوشل میڈیا پر دکھ بھرا پیغام

امید کی تھی کہ یہ رشتہ 30 برس بھی پورے کرے گا، اے آر رحمان



بھارت کے مشہور موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اے آر رحمان کی جانب سے بھی طلاق کی تصدیق کے ساتھ ایک دکھ بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سائرہ بانو کی وکیل کی جانب سے سائرہ کی 29 برس کی شادی کے بعد اے آر رحمان سے راہیں جدا کرنے کی اطلاع دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث باہمی رضامندی سے لیا گیا ہے جس پر اے آر رحمان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اے آر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ انہوں نے امید کی تھی کہ یہ رشتہ (شادی) 30 برس بھی پورے کرے  گا لیکن ہر چیز کو ایک دن اختتام پر پہنچنا ہوتا ہے۔

اہلیہ کی جانب سے طلاق کا اعلان: اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر دل شکستہ پیغام جاری کردیااہلیہ کی جانب سے طلاق کا اعلان: اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر دل شکستہ پیغام جاری کردیا

آے آر رحمان نے اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے اور انکا ساتھ دینے پر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کیونکہ ٹوٹے ہوئے دل واپس جُڑ نہیں سکتے۔

یاد رہے کہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان 1995 میں سائزہ بانو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جن سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔  موسیقار کے مداحوں کی جانب سے دونوں کیلئے نیک تمناؤں اور شادی کی 3 دہائیوں بعد علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

 

 

تبصرے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

<!–

–>

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں