ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رہائی کے بجائے عمران خان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں: فیصل واوڈا

Whether or not constitutional amendment will be passed

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رہائی کے بجائے عمران خان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کی امید نہ رکھے بلکہ رہائی کے بجائے ان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف نے معنی خیزبات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج اورتشدد کا فرق جانتا ہوں آرمی چیف کی یہ بات پنچ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیلیں علی امین گنڈاپور کی مرضی سے کھل رہی ہیں، وہ آجارہے ہیں ، بانی پی ٹی آئی سے ملنے جانے والے کمپرومائزڈہیں، بس پرفارمنس دے رہے ہیں، اگر پرفارمنس پوری نہ ہوئی تووہ جیل جاسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں