ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج نے غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 104008 تک پہنچ گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں