ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ٹو کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری

who is behind the attack

اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کردیے گئے، اسلام آباد اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کی۔

عدالتی روبکار میں کہا گیا کہ عمران خان کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی، بانی پی ٹی آئی کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے جمع کرائے۔

یاد رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے عمران خان کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں