ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر کا شمالی کوریا کے لیے شیر، ریچھ اور دیگر جانوروں کا تحفہ

روس کی جانب سے شمالی کوریا کو تحفے میں دیے گئے جانورہوائی اڈے پر منتقل کیے جارہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوستی کی علامت کے طور پر شمالی کوریا کو درجنوں جانور تحفے میں پیش کردیے۔تحفے میں دیے گئے جانوروں میں ایک شیر، 2 ریچھ، 2 یاک، 5 سفید اعلیٰ نسل کے طوطے، مختلف اقسام کے 25 تیتر اور 40 بطخیں شامل ہیں۔ ان جانوروں کو ماسکو سے شمالی کوریا کے شہر پیانگ یانگ کے چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل شمالی کوریا نے روسی صدر کو کتوں کا ایک جوڑا بھیجا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں