ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے 24نومبر کو کھیلا جائے گا

ہرارے (اسپورٹس ڈیسک) زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 نومبر کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں پہلے میچ سے ہوگا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ میزبان ا سکواڈ کی قیادت ارون کریگ جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کی سربراہی محمد رضوان کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 24نومبر کو ہوگا ،دوسرا ون ڈے 26نومبر اور تیسرا و آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے ایک ہی مقام کو ئنز ا سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کے خلاف زمبابوے کے15 رکنی ون ڈے ا سکواڈ میں کریگ ایروائن (کپتان)، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزارابانی، سیچراران، رچرڈان، سیکران اور ڈیوٹی ولیمز شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں