ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی نے جو کہا بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر کہا: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جو کہا بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر کہا، پنکی پیرنی اور بانیٔ پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔

 اپنے بیان میں پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنکی پیرنی نے عمران کی پڑھائی پٹی عوام کو سنائی ،وضاحتیں فراڈ ہے، سعودی عرب سے متعلق بیان بانیٔ پی ٹی آئی کی ذہنی پستی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بیوقوف بنے اُن کے لئے عرض ہے کہ سائفر سے بات ننگے پاؤں تک آ گئی ہے ،بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے بچے کہاں ہیں؟ اپنے بچے ٹھنڈی ہواؤں میں اور ملک کے بچے تباہی کے دوراہوں پر۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں