ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلائنڈ ٹی20ورلڈ کپ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

Pakistan beat South Africa

لاہور:  بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو شکست دے دی۔

قومی بلائنڈ ٹیم نے جنوبی افریقا کی بلائنڈ ٹیم کو 8 وکٹ سے ہرا دیا،پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 130رنز کا ہدف 11 ہویں اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے نعمت اللہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ظفر اقبال نے ناقابلِ شکست 33 اور محمد صفدر نے 13 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان، بنگلادیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں