ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

Operations of security forces in Khyber

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں حق یار آفریدی عرف خیبرے اور گل جان جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں